رائے پور ۔ 25جون ( سیاست ڈاٹ کام ) دو صیانتی ارکان عملہ آج اس وقت زخمی ہوگئے جب کہ نکسلائٹس نے چھتیس گڑھ میں ضلع بیجاپور کے ایک علاقہ میں ترقی یافتہ دھماکو آلہ سے دھماکہ کیا ۔ یہ واقعہ ایک پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا جب کہ فوج اور پولیس کی مشترکہ ٹیم اس علاقہ میں انسداد ماؤسٹ کارروائی میں مصروف تھی ۔ اس علاقہ کی ناکہ بندی کردی گئی تھی جس کے بعد ترقی یافتہ دھماکو آلہ سے نکسلائٹس سے یہ دھماکہ کردیا ۔ اس کے فوری بعد نفاذ قانون محکموں کے ارکان عملہ مقام وار دات پر پہنچے اور زخمی سپاہیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ۔