رائے پور 3 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ایک نکسلائیٹ ہلاک اور 2 ملازمین پولیس فوج اور انتہا پسندوں کے درمیان ہفتہ وار بازار چھتیس گڑھ کے ضلع بیجاپور میں آج زخمی ہوگئے۔ یہ انکاؤنٹر 11.30 بجے دن باسا گوڑہ دیہات میں پیش آیا جو دارالحکومت رائے پور سے تقریباً 450 کیلو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔ پولیس ٹیم اِس علاقہ میں ہفتہ وار بازار کے تحفظ کے لئے طلایہ گردی کررہی تھی جبکہ یہ انکاؤنٹر ہوا۔ ایس پی موہت گرگ نے کہاکہ نیم فوجی تنظیموں کی اطلاعات کے بموجب 15 تا 20 نکسلائیٹس کا ایک گروپ جو شہریوں کے لباس میں تھا، دو جوانوں پر حملہ آور ہوا اور تیز دھار ہتھیار استعمال کئے تاکہ اُنھیں ہلاک کیا جاسکے۔ اُن کے ہتھیار لوٹ لئے۔ جیسا کہ قبل ازیں انتہا پسندوں نے ہفتہ وار بازار کے موقع پر کیا تھا۔ پونم شنکر اور اومنت راؤ درگم ضلع پولیس فورس کے اسسٹنٹ کانسٹبلس تھے جو اِس حملے میں زخمی ہوگئے۔ نکسلائٹس نے اُن کے ہتھیار چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی لیکن زبردست جوابی کارروائی کی وجہ سے ایسا نہیں کرسکے۔بازار میں موجود دیہاتیوں کو فوج نے چوکس کردیا تھا۔