رائے پور۔ 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ کے ضلع نارائن پور میں سکیورٹی فورسیس کے ساتھ انکاؤنٹر میں آج بشمول ایک خاتون، 4 نکسلائیٹس ہلاک ہوگئے۔ نارائن پور پولیس سپرنٹنڈنٹ جیتندر شکلا نے پی ٹی آئی سے کہا کہ موضع گومیا بیدا کے جنگلات میں آج دوپہر 2:30 بجے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا تھا جب ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈس وہاں ماؤ نوازوں کے خلاف مہم میں مصروف تھے، تاہم فائرنگ کے مختصر تبادلے میں انتہا پسند وہاں سے فرار ہوگئے اور گھنے جنگلات میں روپوش ہوگئے تھے۔ اس مقام سے 4 نکسلائٹوں کی نعشیں برآمد ہوئیں۔ اس علاقہ میں تلاشی مہم کئی گھنٹوں تک جاری رہی۔