حیدرآباد 22 ستمبر (پی ٹی آئی) حکومت تلنگانہ نے آج کہا ہے کہ 1000 میگاواٹ برقی کی خریدی کے لئے چھتیس گڑھ کے ساتھ ایک سمجھوتہ کیا گیا ہے۔ حکومت تلنگانہ کے ایک بیان کے مطابق دونوں ریاستوں کے مابین گزشتہ سال 1000 میگاواٹ برقی کی خریدی کیلئے کئے گئے سمجھوتے کے علاوہ یہ دوسرا سمجھوتہ ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’برقی کی خریدی کا یہ سمجھوتہ آئندہ 12 سال تک نافذالاثر رہے گا۔ چھتیس گڑھ سے تلنگانہ کو برقی کی منتقلی کے لئے فی الحال مہاراشٹرا کے واردھا اور تلنگانہ کے ڈچپلی کے درمیان ٹرانسمیشن لائنس بنائے جارہے ہیں‘‘۔ سمجھوتے پر دستخط کے موقع پر تلنگانہ کے وزیر توانائی جگدیش ریڈی اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔