بچو!چکارا یا چنکارا ہرن (Chinkara) ایشیائی غزال کی ا یک قسم ہے ، یہ گھاس کے میدانوں ہندوستان کے صحرائی علاقوں ، بنگلہ دیش اور ایران کے کچھ حصوں میں پایا جاتا ہے ۔ اس کے جسم پر سرخی مائل بھورے رنگ کی ہلکی سمور ہوتی ہے ، اس کا قد تقریبا ً پینسٹھ (65) سینٹی میٹر جبکہ سینگ انتالیس (39) سینٹی میٹر تک لمبے ہوتے ہیں ۔ یہ خاصا کمیاب جانور ہے اور انسانی آبادی سے دور رہتا ہے ۔ یہ پانی کے بغیر خاصے عرصے تک گزارا کرسکتا ہے۔ نایاب ایشیائی چیتے اور انسانوں کے شکار کی وجہ سے اس کی نسل کو بھی ختم ہونے کا خطرہ ہے ۔ ایک اندازہ کے مطابق ان کی تعداد اسی (80) ہزار کے قریب ہے ۔