پرل اگروٹیک کارپوریشن لمیٹیڈکی دھوکہ دہی پر کانگریس کا وعدہ
نئی دہلی 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پرلس چٹ فنڈ کیس سے متاثرہ 5.85 خاندانوں سے اظہار یگانگت کرتے ہوئے آج کانگریس نے وعدہ کیاکہ وہ اِن خاندانوں کی ہرممکنہ مدد کرے گی اور اقتدار پر آنے کے 6 ماہ کے اندر سود سمیت اِن کی رقم کو واپس کرنے میں مدد کرے گی۔ کانگریس نے کہاکہ پرلس اگروٹیک کارپوریشن لمیٹیڈ کی جانب سے کئی خاندانوں کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے۔ اِس واقعہ کی شدید مذمت کی جاتی ہے۔ اِس کے ساتھ ساتھ کانگریس یہ وعدہ کرتی ہے کہ وہ مختلف چٹ فنڈ اسکامس کے متاثرین کی ہرممکنہ مدد کرے گی اور اِس منظم دھوکہ دہی سنڈیکیٹ کو ختم کرے گی۔ کانگریس نے ایک بیان میں کہاکہ مرکز میں اقتدار پر آنے کے 6 ماہ کے اندر حکومت کی جانب سے 5.85 کروڑ خاندانوں کو راحت پہونچائی جائے گی ۔