چوکیدار مودی کو جیل ہوتی

دیوگڑھ ( گجرات ) ۔ 26 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : راہول گاندھی نے کہا کہ اگر گجرات میں لوک ایوکت اور حق معلومات قانون کمشنرس ہوتے تو چوکیدار نریندر مودی کو جیل ہوتی ۔ بی جے پی وزارت عظمیٰ کے امیدوار پر الزام عائد کیا کہ وہ کسانوں کی قیمتی زمین کو صنعتکاروں کے نام کوڑیوں کے دام فروخت کررہے ہیں ۔ گجرات میں کوئی لوک ایوکت یا آر ٹی آئی کمشنرس نہیں ہیں ۔ ہائی کورٹ پر اس نے حکومت سے کہا کہ وہ آر ٹی آئی کمشنران کا تقررعمل میں لائے یہاں کم از کم 10 کمشنراں ہونے چاہئے ۔ لیکن پانچ کمشنراں بھی نہیں ہیں ۔ دیگر ریاستوں میں جہاں لوک ایوکت نہیں ہے اس لیے مودی جیل سے باہر ہیں ۔

گجرات میں ایسی اٹھاریٹی نہیں ہے جو رشوت ستانی پر نظر رکھ سکے ۔ دیوگڑھ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس دن لوک ایوکت آئے گا جب آئی ٹی آئی کمشنراں ہوں گے ۔ اس چوکیدار کو جیل جانا ہوگا ۔ بی جے پی امیدوار پر راست تنقید کرتے ہوئے جو از خود انتخابی مہم میں ملک کا ’ چوکیدار ‘ کہتے آرہے ہیں ۔ راہول گاندھی نے کہا کہ گجرات میں 10 سال کے وقفہ کے بعد دسمبر 2013 کو لوک ایوکت کا تقرر عمل میں آیا ہے ۔ مودی نے 45000 کروڑ لاگتی اراضی ادانی پراجکٹ کو دی ہے جو گجرات کے صحت و تعلیم کے لیے سالانہ بجٹ سے پانچ گنا زیادہ ہے ۔ مودی صرف صنعتکاروں کی مدد کررہے ہیں ۔۔