نئی دہلی۔25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی نے مفرور جوہری میہول چوکسی کا اتہ پتہ دینے کے لیے کیریبیائی ملک انٹیگا سے تحریری درخواست کی ہے۔ چوکسی اپنے بھانجہ نیرو مودی کے ساتھ پنجاب نیشنل بینک کو دو ارب ڈالر کی دھوکہ دیہی میں ملوث ہے۔ چوکسی کے علاوہ نیرو مودی بھی بیرون ملک فرار ہوچکے ہیں جن کی گرفتاری کیلئے انٹرپول نوٹس جاری کی گئی۔