سیول ۔ 20مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ اور جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن نے آج شمالی کوریا کی جانب سے امریکہ کے ساتھ چوٹی کانفرنس منسوخ کردینے کی دھمکی پر تبادلہ خیال کیا ۔ کئی دن تک گرما گرم زبانی تکرار اور سفارتی کوششوں کے ناکام ہوجانے کے بعد شمالی کوریا نے اتفاق کیا تھا کہ صدر امریکہ سے ایک چوٹی کانفرنس عنقریب منعقد کی جائے گی ۔ ٹرمپ اورمون نے اتفاق کیا کہ تاریخی چوٹی کانفرنس کے کامیاب ہونے کی صورت میں دونوں ممالک کے قریبی اشتراک کے ساتھ کام کریں گے ۔