چوٹی سر کرنے والے متوفی مستان بابو کی نعش لانے کی مساعی

حیدرآباد 5 اپریل (پی ٹی آئی) آندھرا پردیش بلدی نظم و نسق کے وزیر پی نارائنا نے آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں چوٹی سر کرنے والے ملی مستان بابو کی نعش ان کے آبائی وطن لانے کی کوشش کررہی ہے ۔ مستان بابو چلی اور ارجنٹینا کے درمیان واقع پہاڑیوں پر مردہ پائے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے وزارت خارجہ کی جانب سے چلی میں ہندوستانی سفیر سے بات چیت کی جارہی ہے ۔