حیدرآباد ۔ 16 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : قادر علی بیگ تھیٹر فاونڈیشن اور چومحلہ پیالیس کی جانب سے محمد علی بیگ کا ڈیزائن کیا ہوا اور ڈائرکٹ کردہ ڈرامہ ’اسپیسیس ‘ 18 اپریل کو شام 8-15 بجے چومحلہ پیالیس میں پیش کیا جائے گا ۔ یہ ڈرامہ نور بیگ کی 2012 کی اسی نام کی بہترین فروخت ہونے والی مختصر کہانی پر مبنی ہے ۔ یہ ایک حویلی کی کہانی ہے جہاں اس کی پروٹگونسٹ ، عزیزہ جو کہ ایک آرٹسٹ ہے ۔ اپنی شناخت اور ہیرٹیج کے تحفظ کے لیے جدوجہد کرتی ہے ۔ ان کے اور ان کے شکاگو کے منگیتر کے درمیان روایت اور ماڈرن کی ایک کشمکش ایک جھگڑا ہے ۔ اس ڈرامہ میں محمد علی بیگ ، نور بیگ ، رشمی سیٹھ ، وجئے پرساد ، ایس اے مجید اور مدھو سوامی ناتھ کی اداکاری ہوگی ۔ یہ قادر علی بیگ تھیٹر فاونڈیشن کی دس سالہ تقریب اور ورلڈ ہیرٹیج ڈے منانے کے لیے ایک خصوصی شو ہے ۔ اس ڈرامہ کو نور بیگ نے تحریر کیا ہے اور بیگم رضیہ بیگم نے اسے پروڈیوس کیا ہے ۔ داخلہ کارڈس مندرجہ مقامات پر دستیاب ہیں ۔ اے اے حسین اینڈ کمپنی ، عابڈس ، OFEN روڈ نمبر 10 ، بنجارہ ہلز ، ویلڈنس ، بیگم پیٹ ، سنگیت ساگر ، پیراڈائز سرکل ، شو ورلڈ پتھر گٹی اور ای میل theatrefoundation@baigtheatrefoundation.com پر ۔۔