حیدرآباد ۔ 10 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : فیس بک کے سی ای او مارک زوکر برگ چاہتے ہیں کہ 14 ویں صدی کی اسلامی کتاب ’ دی مقدمہ ‘ کو ہر ایک پڑھے ۔ زوکر برگ کے بک کلب ’ اے ائیر آف بکس ‘ نے سماج اور تجارت پر اثر انداز ہونے والے بڑے اصولوں پر توجہ مرکوز کی ہے ۔ ان کا اب تک کا انتخاب انتہائی ہم زمانہ رہا ہے لیکن ان کے گیارہویں بک میں ’ دی مقدمہ ‘ کا انتخاب کیا جو 1377 میں اسلامی مورخ ابن خلدون کی جانب سے لکھا گیا تھا ۔ ’ دی مقدمہ ‘ کو ترجمہ کیا گیا ۔ ابن خلدون کی انقلابی سائنسی اپروچ کا تاریخ میں داخلہ ان کو ایک عصری سوشیالوجی اور ہسٹریو گرافی کے بنیاد پرست مفکر کے طور پر منوایا ہے ۔ 20 ویں صدی پر اثر انداز ہونے والے برطانوی مورخ ارنالڈ جے ٹائنبی نے ’ دی مقدمہ ‘ کو تاریخی فلسفہ کے طور پر سمجھایا جو بلاشبہ اس قسم کا عظیم کام ہے ۔ زوکربرگ نے ان کے جدید بک کلب بک کو ان کے شخصی فیس بک پیج پر سمجھایا ہے ۔ یہ ایک ایسے انٹلکچول کی جانب سے ورلڈ ریٹن تاریخ ہے جو 1300 میں زندگی گذارے ہیں ۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ سماج اور تہذیب کا بہاو کیسے ہوتا ہے اور شہروں ، سیاست ، کامرس اور سائنس کی تخلیقات کیا رہیں ۔ زوکربرگ کے بک کلب کے انتخابات میں اکثریت سماجی پس منظر سے وجود میں آنے والے مسائل پر ہے ۔ اسی لیے اس منظر نامے میں کتب پڑھنے سے اس میدان میں تخلیق کی انہیں مدد ملی