جھانسبرگ( ساوتھ افریقہ)۔ کرکٹ ساوتھ افریقہ نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ دائیں ہاتھ کے اسپنر عمران طاہر کے ساتھ اسی ہفتہ وانڈرس اسٹیڈیم میں ایک مداح نے بری طرح نسلی اور زبانی بدسلوکی کی ہے۔
مبینہ طور پر مذکورہ واقعہ ہندوستان اور ساوتھ افریقہ کے درمیان کھیلے گئے پینک چوتھے اوڈی ائی کے دوران پیش آیا جس میں میزبان ٹیم پانچ وکٹ سے جیت حاصل کی تھی۔
معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے سی ایس اے کہاکہ طاہر نے معاملہ اسٹیڈیم سیکورٹی سے رجوع کیا ‘ جس کے بعد ان لوگوں نے اسپنر کو اپنے محاصرے میں لے اس شخص کی نشاندہی کی اور پھراسٹیڈیم سے اس کو باہر نکال دیا۔
ای ایس پی این کرکٹ انفو کی خبر کے مطابق سی ایس اے او رمذکورہ سکیورٹی ٹیم اب اس نسلی بدسلوکی کے ایس کیس کی جانچ جو طاہر کے ساتھ پیش آیا ہے کہ جانچ کررہا ہے۔
درایں اثناء ایک ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائیرل ہوا جس میں طاہر اپنے مداحوں سے بات کرتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں۔
اس ویڈیو میں صرف ایک لفظ ہی سنائی دے رہا ہے جس میں طاہر اصرار کررہے ہیں’’ میرے بھی گھر والے ہیں‘‘۔اور سی ایس اے کا کہنا ہے کہ وہ پھیلائے جارہے ویڈیو فوٹیج سے اچھی طرح واقف ہے اور مزید کہاکہ بدسلوکی کرنے والے یا کسی اور بچے کے ساتھ طاہر نے ہاتھا پائی نہیں ہے ۔
ہندوستان کے خلاف چھ ایک روز میاچوں کی سیریز میں ساوتھ افریقہ 1-3پیچھے ہے ۔ آج سینٹ جارج پارک کے پورٹ ایلزبتھ میں دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں ون ڈے میاچ کھیلا جانے والا ہے۔
You must be logged in to post a comment.