چنچل گوڑہ میں ٹی آر ایس کے دفتر کا محمد محمود علی کے ہاتھوں افتتاح

حیدرآباد۔19جون(سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر ووزیر مال تلنگانہ جناب محمد محمودعلی نے آج پرانے شہر میںتلنگانہ راشٹرایہ سمیتی کے دفتر کا افتتاح کیا اورپارٹی پرچم بھی لہرایا۔ نئی سڑک واقع چنچل گوڑہ میںانہوں نے ٹی آر ایس پارٹی کے دفتر کا افتتاح کے بعد مقامی عوام سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر مقام دانشواروں کی جانب سے ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمودعلی کو تہنیت بھی پیش کی گئی۔ مقامی ٹی آر ایس قائدین محمودعلی خان‘ سلمان محمدخان ‘ عرفان محمد خان کی جانب سے منعقدہ اس تہنیت تقریب میں متعلقہ کارپوریٹر امجد اللہ خان خالد ‘ٹی آر ایس گریٹر حیدرآباد جنرل سکریٹری اعظم علی خرم‘ مصطفی علی خان ‘ امیر محمد خان ‘ عادل محمد خان‘ فاضل محمد خان ‘ افتاب علی خان کے علاوہ چنچل گوڑہ کی دیگر اہم شخصیتیں بھی موجودتھی۔ بعد ازاں ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمودعلی نے بینک آف بڑودہ کا بھی دورہ کیا جہاں پر بینک مینجرتروپلیہ کی جانب سے انہیںگلدستہ پیش کیا گیا اور شال پوشی بھی کی گئی۔