چنچل گوڑہ میں ایم بی ٹی قائد کے ہاتھوں پلس پولیو کا افتتاح

حیدرآباد۔ 18 جنوری (پریس نوٹ) چنچل گوڑہ روبرو الامان کیفے پلس پولیو مرکز کا صبح 10 تا 4 بجے شام منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر سابق کارپوریٹر جناب امجد اللہ خاں خالد نے پولیو ڈراپس پلاکر مرکز کا افتتاح انجام دیا۔ اعظم پورہ، چنچل گوڑہ، گڈی باؤلی، باغ جہاں آراء، دبیر پورہ، شاہ کالونی کے علاوہ اطراف و اکناف کے محلہ جات کے افراد نے مرکز سے استفادہ کیا۔ اس موقع پر سابق کارپوریٹر نے پلس پولیو کی اہمیت اور بچوں کی صحت سے متعلق ضروری باتیں بتائیں۔ شریمتی پی جیاما مرکز انچارج کی نگرانی میں یہ مرکز چلایا گیا۔ مسٹر محمد مصطفی، مسٹر اسلم خاں، جناب الطاف نصیب خاں نے انتظامات میں حصہ لیا۔ چنچل گوڑہ اور اطراف و اکناف کے عوام نے اپنے کمسن بچوں کو پلس پولیو خوراک سے استفادہ کیا ۔ اس موقع پر پولیو کیمپ کے منتظمین اور دیگر بھی موجود تھے۔