حیدرآباد ۔ 8 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : میلاد النبیؐ کے پر مسرت موقع پر بیت المال جامع مسجد چنچل گوڑہ کے زیر اہتمام اتوار 11 جنوری صبح 11 بجے مفت کیرئیر گائیڈنس پروگرام دیوڑھی نواب دولھے خاں جامع مسجد چنچل گوڑہ میں رکھا گیا ہے جس میں مشہور کیرئیر کونسلر ایم اے حمید ( سیاست ) طلبہ اور نوجوان کی سرکاری نوکریوں اور مختلف کورس سے متعلق شخصی رہنمائی کریں گے اور کیرئیر لکچر رہے گا ۔ جناب سید حبیب الدین قادری معتمد کمیٹی نگرانی کریں گے ۔ مزید معلومات اور رجسٹریشن کے لیے محمد منیب احمد 9160635324 پر ربط کریں ۔۔