چنچل گوڑہ جونیر کالج گراونڈ پر آج مجلس بچاؤ تحریک کا جلسہ جشن رحمتہ للعالمینؐ

مولانا حامد حسین شطاری ، امجد اللہ خاں خالد اور دیگر کی پریس کانفرنس
حیدرآباد۔یکم جنوری(سیاست نیوز) جشن میلاد النبیؐ کے ضمن میں مجلس بچائو تحریک کے زیر اہتمام منعقد شدنی چوبیسویں فقید المثال جلسہ جشن رحمتہ للعالمین ؐکی استقبالیہ کمیٹی کے چیرمن مولانا حامد حسین شطاری صدر سنی علماء بورڈ نے مجوزہ جلسہ رحمت العالمین کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ 2جنوری کو چنچلگوڑہ جونیر کالج گراونڈ میں بعد نماز عشاء منعقد ہونے والے جلسہ جشن رحمتہ للعالمین ؐ کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔آج یہاں منعقد ہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا حامد حسین شطاری نے مزیدکہاکہ اس جلسہ عام میں شرکت کرنے والے بیرونی علماء دین ‘ اکابرین ‘ اور سیاسی قائدین کے بشمول شعراء کرام کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور جلسہ جشن رحمتہ للعالمین ؐ کی تیاریوں کے سلسلے میں تشکیل دی گئی استقبالیہ کمیٹی ان مہمانوں کے قیام او رطعام کی ذمہ داریوں کو بہ خوبی انجام د ے رہی ہے ۔ انہوں نے مزید بتایاکہ مولانا محمد حبیب ہاشمی جانشین مفتی اعظم اڑیسہ ‘رکن کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈمولانا سید کلب رشید‘ ڈاکٹر و پروفیسرحفیظ الرحمن اسلامک اسکالراو رفاونڈرس صوفی پیس اکیڈیمی نئی دہلی ‘ ماسٹر مجاہد عالم رکن اسمبلی کوچہ دامان بہار ‘کے بشمول اسمعیٰل باٹلی والا ‘ شمشیرخان پٹھان صدرعوامی وکاس پارٹی بھی مجلس بچائو تحریک کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے جشن رحمتہ للعالمین میں شرکت کریں گے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ مجلس بچائو تحریک حسب روایت اس سال بھی ریاست تلنگانہ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ تمام مکاتب فکر کے علماء ومشائخین کے بصیر ت افروز خطابات کا انتظام کیا ہے ۔ سابق کارپوریٹر و معتمد استقبالیہ جلسہ رحمتہ للعالمین ؐ امجد اللہ خان نے کملیش تیواری کے بشمول ہندوستان میں فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کی کوشش کرنے والے افراد خواہ ان کاتعلق کسی بھی مذہب سے ہو کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے ہندوستان کے جمہوری نظام کو تحفظ فراہم کرنے کا مرکزی او ریاستی حکومتوںسے مطالبہ کیا اور 2جنوری کو منعقد ہونے والے جلسہ جشن رحمتہ للعالمین ؐ میںشرکت کی شمع محمدیؐ کے پروانوں سے اپیل کی ۔ الطاف نصیب خان ‘ ڈاکٹر عبدالصمد صمدانی ‘ سکندر مرزا بھی اس موقع پرموجو دتھے۔