چندی گڑھ پولیس کے ہاتھوں دو نکسلائٹس ہلاک

رائے پور ۔ 8مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) دو نکسلائٹس بشمول ایک خاتون ایک چندی گڑھ پولیس کے ساتھ انکاؤنٹر میں ہلاک کردیئے گئے ۔ یہ واقعہ آج صبح ضلع دنتے واڑہ میں پیش آیا جہاں پولیس کے بموجب دو نکسلائٹس کی نعشیں انکاؤنٹر کے مقام سے دستیاب ہوئیں ۔ بعد ازاں انہوں نے صرف ایک نعش دستیاب ہونے کی توثیق کی ۔ پولیس اور انتہا پسندوں کے درمیان جنگلات علاقہ میں صبح 5بجے تصادم ہوا جب کہ ضلع ریزرو پولیس اور دیہاتیوں کیایک مشترکہ ٹیم انسداد ماؤسٹ کارروائی میں مصروف تھی ۔ڈی آئی جی نے کہا کہ یہ ٹیم گنڈے راس کے علاقہ سے گذر رہیت ھیں ۔ جب کہ اس انکاؤنٹر کا آغاز ہوا ۔