چندر شیکھر راؤ کے کارناموں کی ستائش

حیدرآباد ۔ 29 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : جامع مسجد محمدیہ ویلفیر سوسائٹی ، گائتری نگر ، ای سی آئی ایل حیدرآباد کے ایک وفد نے سوسائٹی کے صدر ریاض احمد کی قیادت میں ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی سے ملاقات کر کے انہیں ایک لیٹر پیش کیا جس میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے کارناموں کی ستائش کی گئی ۔ اور انہیں مبارکباد پیش کی گئی ۔ سوسائٹی نے اپنے لیٹر میں خاص طور پر خاندانی سروے کے کامیاب انعقاد ، قلعہ گولکنڈہ پر یوم آزادی تقریب منعقد کرنے اور کلیانا لکشمی اسکیم کے حصہ کے طور پر اقلیتوں کے لیے بھی 51 ہزار روپئے کی منظوری اور شادی خانوں کی تعمیر کے وعدہ اور مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات کے اعلان جیسے اقدامات کی ستائش کی ۔۔