چندر شیکھر راؤ کے خلاف تحقیقات کیلئے آندھرا سی آئی ڈی متحرک

وجئے واڑہ۔/17جون، ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش سی آئی ڈی نے آج نوٹ برائے ووٹ اسکام کے ایک ملزم ایروشلم مایتا کی جانب سے چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کے خلاف درج کردہ فوجداری کیس سے متعلق دستاویزات حاصل کرلئے ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس ( سی آئی ڈی ) مسٹر پی کوٹیشور راؤ نے آج ستیہ نارائن پورم اسٹیشن پہنچ کر کیس سے متعلق دستاویزات بشمول ایف آئی آر کی کاپی حاصل کرلی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ دستاویزات کا جائزہ لینے کے بعد آگے کی کارروائی کی جائے گی۔ آندھرا پردیش حکومت نے سی آئی ڈی کو ہدایت دی کہ مذکورہ کیس کی تحقیقات کرے۔ اپنی شکایت میں مایتا نے یہ الزام عائد کیا ہے کہ چندر شیکھر راؤ کے حامیوں نے حیدرآباد میں ان کے مکان پہنچ کر ان کے افراد خاندان کو ڈرایا دھمکایا ہے اور اسکام میں چندرا بابو نائیڈو کے خلاف بیان دینے کا اصرار کیا ہے اور نامعلوم مقام پر لیجاکر انہیں زدوکوب کیا گیا۔