چندر شیکھر راؤ کو کسانوں کے مسائل سے دلچسپی نہیں : دیاکر راؤ

کریمنگر 24 فبروری ( این ایس ایس ) تلنگانہ تلگودیشم پارٹی کے سینئر لیڈر ای دیاکر راؤ نے آج چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو پر تنقید کی اور کہا کہ وہ بابلی پراجیکٹ سے مہاراشٹرا کو 25 ٹی ایم سی فیٹ پانی حاصل کرنے سے روکنے میں ناکام رہے ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے دیاکر راؤ نے الزام عائد کیا کہ حالانکہ حکومت مہاراشٹرا ‘ تلنگانہ کے پانی کو لوک رہی ہے اور کریمنگر ‘ عادل آباد و ورنگل اضلاع میں قابل کاشت اراضیات صحرا میں تبدیل ہوتی جا رہی ہیں لیکن چندر شیکھر راؤ کو اس کی فکر نہیں ہے ۔ انہوں نے چیف منسٹر کی جانب سے بابلی پراجیکٹ کے علاوہ تلنگانہ میں کسانوں کے مسائل پر خاموشی اختیار کئے جانے پر تنقید کی اور کہا کہ چندر شیکھر راؤ کو پراجیکٹ کی بلندی میں اضافہ کرنے چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فرنویس کے مطالبہ کو تسلیم نہیں کرنا چاہئے تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو تلنگانہ میں اراضیات صحرا میں تبدیل ہوجائیں گی ۔