چندر شیکھر راؤ ترکی کے قومی دن کی تقریب میں شرکت کریں گے

حیدرآباد ۔ 4 ۔ اگست : ( آئی این این ) : چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ترکی کے قونصل جنرل موراٹ اومیروگلو کی جانب سے یہاں حیدرآباد میں 29 اکٹوبر کو منعقد ہونے والی ترکی کے قومی دن کی تقریب میں شرکت کے لیے انہیں دی گئی دعوت کو قبول کرلیا ۔ قونصل جنرل ترکی متعینہ حیدرآباد نے آج سکریٹریٹ میں چیف منسٹر سے ملاقات کر کے انہیں یہ دعوت دی ۔۔