چندرشیکھر راؤ پر جے پرکاش نارائن کی تنقید

حیدرآباد 25 مارچ (سیاست نیوز) قومی صدر لوک ستہ پارٹی ڈاکٹر جئے پرکاش نارائن رکن اسمبلی نے آج صدر ٹی آر ایس مسٹر کے چندرشیکھر راؤ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ خاندانی حکمرانی کو کے سی آر کی جانب سے تائید کرنا انتہائی شرم کی بات ہے۔ آج یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر جے پرکاش نارائن نے کہاکہ سیاست اور سیاسی اقدار کو تباہ کرنے کی طرح صدر ٹی آر ایس چندرشیکھر راؤ اظہار خیال کررہے ہیں جوکہ بالکلیہ نامناسب بات ہے اور کہاکہ کے سی آر کے ریمارکس نوجوانوں کی توہین کے مترادف ہیں۔ صدر لوک ستہ پارٹی نے ٹی آر ایس صدر کو موقع پرست قرار دیا اور کہاکہ وہ اپنے وعدوں پر کبھی برقرار نہیں رہتے بلکہ وقت کے لحاظ سے نہ صرف اپنا موقف تبدیل کرتے ہیں۔