چندرشیکھرراؤ دوبارہ وزیراعلی نہیں بن سکتے :مشہور نجومی سوما شیکھر

حیدرآباد 6نومبر (یواین آئی )تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو دوبارہ وزیر اعلی نہیں بن سکتے ۔ ان کے خاندان کا خراب وقت شروع ہوچکا ہے اور اس کی ذمہ دار وزیراعلی کی اہلیہ شوبھا ہیں۔ مشہور نجومی سوما شیکھرنے یہ پیش گوئی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کی اہلیہ کا خراب وقت شروع ہوچکا ہے جس کا اثر وزیراعلی پر پڑے گا اور وہ2019میں دوبارہ وزیراعلی نہیں بن سکتے اور نہ ہی ان کے فرزند کے ٹی را ما راو وزیراعلی بن پائیں گے۔ انہوں نے بتایاکہ گذشتہ 20سال سے ان کے خاندان کی جس طرح ترقی ہوئی ہے اب اس پر روک لگے گی۔ سوماشیکھرکی بھوشن وانی کایہ ویڈیو بڑے پیمانے پر وائرل ہورہا ہے ۔ واضح رہے کہ سوما شیکھرنے متحدہ آندھراپردیش کے وزیراعلی وائی ایس راج شیکھرریڈی کے بارے میں بھی پیشن گوئی کی تھی جو صحیح ثابت ہوئی تھی۔