چندرا بابو کی طبی تشخیص

حیدرآباد ۔ 31 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : سابق وزیراعلیٰ آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو نے حیدرآباد کے ایک خانگی ہاسپٹل میں اپنے کچھ ضروری طبی ٹسٹ کروائے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق انتخابی نتائج کے بعد سے بابو کی طبیعت کچھ ناساز چل رہی ہے ۔ حیدرآباد میں اپنی قیام گاہ میں آرام کررہے چندرا بابو نائیڈو سے تلنگانہ تلگو دیشم کے قائدین نے ملاقات کی اور مزاج پرسی کی ۔۔