حیدرآباد۔ 7 ستمبر (آئی این این) تلنگانہ کے وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ نے آج پوچھا کہ تلگو دیشم پارٹی سربراہ اور آندھرا پردیش کے چیف منسٹر نارا چندرا بابو نائیڈو میدک ضمنی انتخابات میں بی جے پی امیدوار جگا ریڈی کیلئے مہم کیوں نہیں چلا رہے ہیں۔ ٹی آر ایس امیدوار کے پربھاکر ریڈی کی حمایت میں میدک میں ایک انتخابی جلسہ سے مخاطب کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ تمام جماعتوں نے یہ محسوس کرلیا ہے کہ میدک لوک سبھا نشست کیلئے منعقد ہونے والے ضمنی انتخابات میں انہیں شکست ہوگی، اسی لئے تمام سرکردہ قائدین بشمول چندرا بابو نائیڈو، فلم اداکار پون کلیان اور بی جے پی کے دیگر مرکزی قائدین جگا ریڈی کے حق میں انتخابی مہم میں حصہ لینے سے اجتناب کررہے ہیں۔