حیدرآباد ۔ 28 ؍ ستمبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھراپردیش مسٹر این چندرابابونائیڈو نے سکریٹریٹ سے اپنے فرائض کی انجام دہی کا آغاز کر نے کے لئے آخر کار مہورت مقرر کی ہے ۔ اور اس مہورت کی روشنی میں توقع کی جا ری ہے کہ دسہرہ تہوار (وجئے دشمی) کے موقعہ پر سکریٹریٹ کے ایل بلاک کی آٹھویں منزل پر ان کے لئے خصوصی چیمبر کی تزئین نو کی گئی ہے ۔ اس چیمبر میں 3؍ اکٹوبر جمعہ کو داخل ہوں گے ۔ اس چیمبر میں داخل ہونے کے بعد اسی چیمبر سے انہیں روز مرہ کے فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنائیں گے ۔ این چندرابابونائیڈو کیلئے قبل ازیں ایچ بلاک میں ایک منزل مکمل طور پر مختص کی گئی تھی اور اس بلاک کو بھی چیف منسٹر چیمبر بنائے جانے کے پیش نظر مکمل تزئین نو کرتے ہوئے کروڑہا روپئے خرچ کئے گئے تھے ۔ لیکن بعدازاں مسٹر این چندرابابونائیڈو نے ایچ بلاک کے اپنے چیمبر سے فرائض کی انجام دہی سے انکار کرتے ہوئے ایل بلاک کرنے کی خواہش کی تھی اور ان کی اس خواہش کی روشنی میں ہی ایل بلاک کی آٹھویں منزل پر کروڑہا روپیوں کے مصارف سے تزئین نو کی گئی ہے اور توقع ہے کہ تزئین نو کے جاری کام جاریہ ماہ کے ختم تک مکمل ہوجائیں گے اور ان کاموں کی تکمیل کے بعد 3؍ اکٹوبر کو انہی مہورت کے مطابق مقررہ وقت میں ایل بلاک کی آٹھویں منزل پر تیار کردہ خصوصی چیمبر میں داخل ہو کر اپنے فرائض کا آغاز کریں گے ۔