نئی دہلی ۔ 26 ۔ اگست (پی ٹی آئی) آندھراپردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے آج مرکزی وزیر آبائی وسائل سے ملاقات کرتے ہوئے پولاورم ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کی عاجلانہ تشکیل کی درخواست کی۔ نائیڈو نے بھارتی کو یقین دلایا کہ وزارت آبی وسائل کی ترقی شروع کئے جانے والے مختلف پراجکٹوں میں ان کی ریاست مکمل تعاون کرے گی ۔ انہوں نے آندھراپردیش کو آنے والے سالوں کے دوران قحط سے پاک ریاست بنانے مرکز سے تعاون کی درخواست کی ۔