حیدرآباد ۔ یکم ؍ اپریل (سیاست نیوز) آندھراپردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو کو مزید ایک باوقار ایوارڈ کیلئے منتخب کرلیا گیا۔ یو ایس۔ انڈیا بزنس کونسل نے نائیڈو کو بے مثال و تیز رفتار تبدیلی لانے والے ’’ٹرانسفارمیٹو چیف منسٹر‘‘ ایوارڈ کیلئے منتخب کیا ہے۔ چندرا بابو 8 مئی کو امریکی ریاست کیلیفورنیا میں منعقد شدنی سالانہ ویسٹ کوسٹ کانفرنس میں یہ ایوارڈ حاصل کریں گے۔ چیف منسٹر سے اس موقع پر اپنا پیغام دینے کی خواہش بھی کی گئی ہے۔ مجوزہ کانفرنس میں متعدد صنعتکار و دیگر ممتاز شخصیات شرکت کریں گی لیکن چیف منسٹر نائیڈو تقسیم ایوارڈ کی تقریب کے بعد منعقد ہونے والے مذاکرات میں حصہ لیں گے۔