حیدرآباد 30 جولائی (یواین آئی) تلنگانہ کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ پونم پربھاکر نے اے پی کے وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو کو چیلنج کیا کہ اگر وہ ریاست کو خصوصی درجہ کے معاملہ میں واقعی سنجیدہ ہیں تو اپنا اتحاد بی جے پی حکومت سے ختم کردیں تب ہی ریاست کے عوام ان پر بھروسہ کریں گے ۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے اے پی کو خصوصی درجہ کا اعلان کیا تھا اس وقت وینکیا نائیڈو نے پانچ سال کے بجائے دس سال خصوصی درجہ کا مطالبہ کیا تھا لیکن اب مرکز میں برسر اقتدار بی جے پی اور ریاست میں اس کی حلیف جماعت تلگودیشم دونوں مل کر عوام کو مل کر بے وقوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ2019 کے انتخابات میں کانگریس اے پی کو خصوصی درجہ کے ساتھ عوام کے درمیان جائے گی ۔ انہو ں نے تلنگانہ میں ایمسٹ پرچہ لیک معاملہ پر کہا کہ اس سے حکومت کی نااہلی ظاہر ہوگئی ہے ۔ 60ہزار طلبہ نے یہ امتحان دیا تھا ۔ فارم ہوزمیں بیٹھ کر فیصلے کرنے سے ایسے ہی نتائج سامنے آتے ہیں۔ حکومت تعلیمی نظام پر سنجیدہ نہیں ہے ۔ اسی لئے طلبہ اور والدین کو پریشانی کا سامنا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر تعلیم اس مسئلہ پر استعفیٰ دیں اور حکومت طلبہ پر بوجھ ڈالے بغیر امتحان منعقد کرے ۔