حیدرآباد ۔ 20 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو 22 ستمبر کو چھتیس گڑھ کا دورہ کریں گے ۔ جہاں پولاورم پراجکٹ کی تعمیر کے ضمن میں پیدا شدہ چند مسائل کی یکسوئی کی کوشش کریں گے ۔ چندرا بابو اپنی ریاست میں نئے دارالحکومت کے قیام کے اقدامات کے ایک حصہ کے طور پر چھتیس گڑھ کے دارالحکومت نیا رائپور کے ماڈل کا جائزہ بھی لیں گے ۔۔