حیدرآباد ۔ 11 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : صدر تلگو دیشم مسٹر این چندرا بابو نائیڈو حلقہ پارلیمنٹ ملکاجگری میں 12 اپریل کو روڈ شو کے ذریعہ پارٹی امیدواروں کی انتحابی مہم کا آغاز کریں گے ۔ تلگو دیشم بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے انتخابی مفاہمت کے بعد تلگو دیشم رکن اسمبلی مسٹر اے ریونت ریڈی نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے ۔ چندرا بابو نائیڈو روڈ شو کے ذریعہ ٹی ڈی پی اور بی جے پی کے مشترکہ امیدوار مسٹر جے ملا ریڈی کے حق میں انتخابی مہم چلائیں گے ۔ حلقہ پارلیمنٹ ملکاجگری کے مختلف علاقوں میں مسٹر نائیڈو عوام سے مخاطب کریں گے اور رات 8-30 بجے حلقہ پارلیمنٹ میں منعقد ہونے والے جلسہ عام سے خطاب کرنے کا بھی منصوبہ رکھتے ہیں ۔ مسٹر نائیڈو دوپہر دو بجے اپنے روڈ شو کا آغاز کریں گے ۔ ان کا روڈ شو کوکٹ پلی ، بالا نگر ، قطب اللہ پور ، سچترا اکیڈیمی ، حشمت پیٹ ، بوئن پلی ، اے او سی سنٹر ، کے علاوہ سفیل گوڑہ بس اسٹاپ پہنچے گا ۔ روڈ شو کے درمیان مسٹر نائیڈو قطب اللہ پور میں بھی دن کے وقت خطاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ توقع ہے کہ مسٹر نائیڈو اس روڈ شو کے دوران مختلف جماعتوں میں موجود ناراض قائدین تلگو دیشم پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے ۔ علاوہ ازیں اس روڈ شو میں مسٹر نائیڈو تلنگانہ مسئلہ پر پارٹی کے موقف کے متعلق راست عوام سے وضاحت کریں گے اور اپنا ترقیاتی ایجنڈہ پیش کریں گے ۔۔