چندرا بابو کا آج سے جنم بھومی پروگرام کے تحت اضلاع کا دورہ

وجئے واڑہ ۔ یکم ۔ جنوری : ( این ایس ایس ) : چیف منسٹر آندھرا پردیش ریاست مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے تیسرے مرحلہ کے تحت جنم بھومی ، ماوور ضلعی دورہ کے پروگرام کو قطعیت دیدیا ہے ۔ پروگرام کے مطابق چیف منسٹر ہفتہ سے اضلاع کے دوروں کا آغاز کر کے وجئے نگرم پہونچیں گے ۔ جب کہ 3 جنوری کو چتور ، 4 جنوری کو ضلع پرکاشم ، 5 جنوری کو ضلع کرشنا ، 6 جنوری کو کرنول ، 7 جنوری کو ضلع چتور ، 8 جنوری کو ایسٹ اینڈ ویسٹ گوداوری ، 9 جنوری کڑپہ ، 10 ، 11 اور 13 جنوری کو وشاکھا پٹنم کا دورہ کریں گے ۔ چندرا بابو نائیڈو اپنے آبائی موضع نارا وری پلی کا 13 اور 14 جنوری کو دورہ کریں گے ۔ ریاست آندھرا پردیش کے چیف منسٹر سال نو کے موقع پر ریاست کی عوام سے خواہش کی کہ وہ جنم بھومی پروگرام میں حصہ لے کر اس کو کامیاب بنائیں ۔ جس کا مقصد حکومت کی عوامی فلاحی اور ترقیاتی اسکیمات پر عمل آوری سے متعلق عوام سے ردعمل حاصل کرنا ہے ۔۔