حیدرآباد /31 اکٹوبر ( این ایس ایس ) آندھراپردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے آج یہاں علاقائی پاسٹپورٹ آفس پر اپنا سفارتی پاسپورٹ حاصل کرلیا ۔ مسٹر نائیڈو سفارتی پاسپورٹ کی حصول کیلئے آج صبح سکندرآباد میں واقع علاقائی پاسپورٹ آفس پہونچے گے جہاں ریجنل پاسپورٹ آفیسر شریمتی اشوینی ستارو اور ڈپٹی پاسپورٹ آفیسرس مدن کمار ریڈی نے ان کا خیرمقدم کیا ۔ بعد ازاں سفارتی پاسپورٹ کے تمام ضابطوں کی تکمیل کی گئی ۔ پاسپورٹ افسران نے اندرون 10 منٹ مسٹر چندرا بابو نائیڈو کو ان کا سفارتی پاسپورٹ بناکر دے دیا ۔ اس موقع پر تلگودیشم پارٹی کے کارکنوں کی کثیر تعداد چندرا بابو نائیڈو کی آمد کی اطلاع پر وہاں جمع ہوچکے تھے ۔ چندرا بابو نائیڈو نے واپسی کے موقع پر اپنا قافلہ روک دیا اور کارکنوں سے مختصر خطاب کیا۔ آندھراپردیش کے وزیر کے نارائنا نے بھی پاسپورٹ آفس پہونچکر اپنے سفارتی پاسپورٹ کیلئے درخواست داخل کی ہے ۔ اس دفتر کے پی آر او ڈاکٹر سیریش نے یہ اطلاع دی ۔