چندرا بابو نے کڑپہ ایر پورٹ کا افتتاح کیا

حیدرآباد 7 جون (این ایس ایس) آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے آج کڑپہ ایر پورٹ کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر مرکزی وزیر شہری ترقیاتی ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ مرکز اس ایر پورٹ کو مزید ترقی دینا چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کڑپہ ایر پورٹ کو ’انمیا‘‘ سے موسوم کرنے کے مطالبہ پر غور کے بعد فیصلہ کیا جائے گا ۔ مرکزی وزراء اشوک گجپتی راجو‘سوجنا چودھری اور دوسرے بھی کڑپہ ایر پورٹ کی افتتاحی تقریب میں موجود تھے ۔