نئی دہلی 15 فبروری ( آئی این این ) چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے آج شام وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ۔ کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران مسٹر نائیڈو نے آندھرا پردیش ریاست کو درپیش مختلف مسائل پر نمائندگی کی اور ان کی یکسوئی کیلئے وزیر اعظم سے مدد کی خواہش کی ۔ نائیڈو نے دہلی میں قابل تجدید توانائی پر مرکزی وزارت کے ایک ایکسپو سے خطاب کیا ۔