چندرا بابو نائیڈو کی قیادت میں آندھرا پردیش کے وفد کا دورہ امریکہ

حیدرآباد /25 اپریل ( سیاست نیوز ) چیف منسٹر آندھراپردیش چندرا بابو نائیڈو کی زیر قیادت ایک اعلی سطحی وفد آئندہ ماہ 3 مئی کو امریکہ کے دورہ پر روانہ ہوگا اور 9 روزہ دورہ کے بعد 12 مئی کو اعلی سطحی وفد کی واپسی متوقع ہے ۔ ذرائع نے کہا کہ آندھراپردیش میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی ترغیب دینے کے مقصد سے نائیڈو کی قیادت میں وفد امریکہ روانہ ہوگا ۔ وفد میں مسرس وائی راما کرشنوڈو وزیر فینانس بی پربھاکر مشیر برائے ذرائع ابلاغ جے اے چودھری مشیر برائے انفارمیشن ٹکنالوجی وی روی کمار صدرنشین اے پی ایس آر ٹی سی ، سائی پرساد ، اجئے جیت سالمن آر آر وکھیہ راج ، وجیانند ، سینئیر آئی اے ایس عہدیداران کے علاوہ کرشنا کشور ، صدر اکنامک ڈیولپمنٹ بورڈ اور دیگر عہدیدار شامل رہیں گے ۔ امریکہ کے مختلف مقامات پر جہاں تلگو عوام کی کثیر تعداد مقیم ہے دورہ کرکے تلگو سرمایہ کاروں سے ملاقات کرکے ریاست میں نئی صنعتوں کے قیام کیلئے فراہم کی جانے والی سہولتوں سے واقف کروائیں گے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ریاست سے تعلق رکھنے والے عیر مقیم ہندوستانیوں کی مختلف تنظیموں نے نائیڈو کو دورہ امریکہ کی دعوت دی ہے ۔