چندرا بابو نائیڈو کی قدیم رہائش گاہ کی جگہ عالیشان عمارت کی تعمیر

حیدرآباد ۔ 18 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے آج اپنی موجودہ رہائش گاہ واقع جوبلی ہلز روڈ نمبر 65 کا تخلیہ کردیا اور جوبلی ہلز روڈ نمبر 24 پر واقع کرایہ کے مکان میں منتقل ہوگئے ۔ باوثوق ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ اور کہا کہ چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو جو گذشتہ چند یوم سے چین کے دورہ پر تھے ۔ گذشتہ درمیانی شب چین کے دورہ سے حیدرآباد واپس ہوئے اور مقررہ پروگرام و مہورت کے لحاظ سے چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے آج صبح کی اولین ساعتوں میں اپنے افراد خاندان کے ساتھ اپنی ذاتی رہائش گاہ کا تخلیہ کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مسٹر چندرا بابو نائیڈو اپنی موجودہ ذاتی قیام گاہ کو مکمل طور پر منہدم کر کے اسی مقام پر نئی عالیشان عمارت تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور سمجھا جاتا ہیکہ قیام گاہ کا مکمل طور پر انہدام اور از سر نو تعمیر کے لیے کم از کم دیڑھ سال درکار ہونے کی توقع کی جارہی ہے اور اپنی ذاتی قیام گاہ کی تکمیل تک مسٹر این چندرا بابو نائیڈو کرایہ کے مکان میں ہی مقیم رہیں