ایمسیٹ پرچوں کے افشا پر چیف منسٹر مستعفی ہوں : ڈی کے ارونا

حیدرآباد 29 جولائی ( این ایس ایس ) یہ الزام عائد کرتے ہوئے کہ ایمسیٹ کا انعقاد پرچوں کا افشا کا حصہ بن گیا ہے سابق وزیر ڈی کے ارونا نے آج چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے مطالبہ کیا کہ وہ پرچہ سوالات کے افشا کی اخلاقی ذمہداری قبول کرتے ہوئے معزز انداز میں عہدہ سے مستعفی ہوجائیں ۔ ڈی کے ارونا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کیلئے شرم کی بات ہے کہ وہ پرچوں کے افشا پر اظہار خیال نہیں کر رہے ہیں۔ کیا چیف منسٹر اولیائے طلبا اور طلبا کے تعلق سے آنکھیں بند کرچکے ہیں ؟ ۔