چندرا بابو نائیڈو کی تروملا میں آمد

تروپتی ۔ 26 ۔ ستمبر : ( این ایس ایس ) : چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو تروملا میں لارڈ وینکٹیشورا کے درشن کے لیے ان کے ارکان خاندان کے ہمراہ تروپتی پہنچے ۔ مسٹر نائیڈؤ اور ان کے ارکان خاندان کی رینی گنٹہ ایرپورٹ پر آمد پر تلگو دیشم ورکرس کی بڑی تعداد بشمول قائدین نے خیر مقدم کیا ۔ اس دوران وجئے واڑہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ چیف منسٹر ہفتہ کو اندرا کیلا دری میں درگا دیوی کا درشن کریں گے ۔ ضلع کرشنا کے کلکٹر رگھونند راؤ اور سپرنٹنڈنٹ پولیس وینکٹیشور راؤ نے مندر پہنچ کر سیکوریٹی انتظامات کی نگرانی کی ۔۔