چندرا بابو نائیڈو کی اہلیہ گرکر زخمی

حیدرآباد۔ 25 مئی (سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو کی اہلیہ بھونیشوری آج اس وقت زخمی ہوگئیں جب وہ اپنی جوبلی ہلز کی قیام گاہ پر صبح چہل قدمی کررہی تھیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بھونیشوری چہل قدمی کے دوران گرکر زخمی ہوگئی تھیں۔ علاج کیلئے کارپوریٹ ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا۔ چندرا بابو نائیڈو اور دیگر ارکانِ خاندان ان کے ہمراہ دواخانہ پہونچے۔