چندرا بابو نائیڈو کی آج بنگلور میں دیوے گوڑا سے ملاقات

بنگلور۔/7نومبر، ( پی ٹی آئی) تلگودیشم سربراہ و چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابونائیڈو کل بنگلور میں سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا اور چیف منسٹر کرناٹک ایچ ڈی کمارا سوامی سے ملاقات کریں گے۔ چندرا بابو نائیڈو آئندہ سال لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو ناکام بنانے کیلئے اپوزیشن پارٹیوں کو متحد کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ نائیڈو پدمنابھ نگر میں دیوے گوڑا کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے۔