چندرا بابو نائیڈو کو دیہاتیوں کی برہمی کاسامنا

حیدرآباد /27 جون (این ایس ایس) آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو کو ضلع مشرقی گوداوری کے موضع ناگارام میں گیل گیس پائپ لائن دھماکہ کے سبب زندہ جھلس کر خاکستر ہو جانے والوں کے صدمہ سے بے قابو افراد خاندان کی شدید برہمی کا سامنا کرنا پڑا۔ چندرا بابو نائیڈو اپنا دورہ دہلی مختصر کرکے اس مقام پر پہنچے تھے، جس کے ساتھ ہی برہم افراد نے اپنا پورا غم و غصہ ان پر اتارنے کی کوشش کی۔ چند افراد نے ’’چیف منسٹر مردہ باد، چیف منسٹر واپس جاؤ‘‘ کے نعرے لگائے۔