بیجنگ۔30 مارچ ( پی ٹی آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کے ماہ مئی کے دوران دورہ چین سے قبل آندھراپردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو اور ایک اعلیٰ سرکاری عہدیدار اس ملک کا دورہ کرتے ہوئے اپنی ریاست میں سرمایہ کاری کے لئے چینی سرمایہ کاروں کو راغب کریں گے ۔ امیتابھ کانت سکریٹری صنعتی ترقی ہانگ کانگ کے علاوہ بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کریں گے ‘ جہاں ہندوستان میں سرمایہ کاری کے موقعوں پر ’’ میک ان انڈیا ‘‘ راؤنڈ ٹیبل کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔