حیدرآباد 28 ڈسمبر ( این ایس ایس ) صدر تلگودیشم مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے اننت پور ریلوے حادثہ پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا اور مرکز سے مطالبہ کیا کہ مرنے والوں کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ روپئے اور زخمیوں کو فی کس 2.50 لاکھ روپئے ایکس گیرشیا دیا جائے ۔ انہوں نے ریلویز کے اخراجات پر زخمیوں کے خصوصی علاج کا بھی مطالبہ کیا ۔ مرکزی وزیر ریلوے مسٹر ملکارجن کھرگے کے نام ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے مسٹر نائیڈو نے کہا کہ اس حادثہ کی اطلاع پر انہیں شدید صدمہ اور افسوس ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ تمام متوفی مسافرین کی موت پر مغموم ہیں اور رشتہ داروں سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔ انہوں نے اس حادثہ کیلئے حکومت ہند کو ذزہ دار قرار دیا اور کہا کہ وزیر ریلوے کو اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مستعفی ہوجانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ بڑے شرم کی بات ہے کہ ہندوستانی ریلویز مسافرین کی زندگیوں کا تحفظ کرنے میں ناکام ہے ۔