حیدرآباد 26 ؍ مارچ ( سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھراپردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو توقع ہے کہ کل 27 مارچ کو امرواتی سے دہلی کے لئے روانہ ہوں گے ۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ چیف منسٹر چندرابابونائیڈو دہلی پہونچنے کے بعد ایس بینک اور آندھراپردیش فینانشیل ڈیولپمنٹ بورڈ کی جانب سے دہلی میں واقع تاج پیالیس میں مشترکھ طور پر منظم کئے جانے والے گلوبل بزنس سمٹ میں خصوصی طور پر شرکت کریں گے ۔ سمٹ شام 5 بجے تا ساڑھے آٹھ بجے شب تک منعقد ہوگیجس کی روشنی میں حالات کے مطابق چندرابابونائیڈو تاخیر ہونے کی صورت میں دہلی میں قیام کریں گے۔ اجلاس کے وقت مقررہ پر اختتام پر مسٹر نائیڈو شام میں ہی امراوتی واپس ہوجائیں گے ۔