چندرا بابو نائیڈو نے پون کلیان کے فیصلے کا خیر مقدم کیا

حیدرآباد 28 مارچ ( این ایس ایس ) ایک غیر متوقع تبدیلی میں تلگودیشم سربراہ این چندرا بابو نائیڈو نے جنا سینا پارٹی سربراہ پون کلیان کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے جس میں انہوں نے ووٹ تقسیم نہ کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ نائیڈو نے کہا کہ پون کلیان نے رائے دہندوں پر زور دیا کہ وہ صرف موثر اور کارکرد قائدین کو ہی ووٹ دیں کیونکہ اب تجربوں کا وقت نہیں ہے ۔ تلگودیشم سربراہ نے سیما آندھرا کو سنہرے آندھرا میں تبدیل کرنے کا عزم ظاہر کیا اور کہا کہ جن لوگوں نے لوٹ مار مچائی تھی انہیں ووٹ دیا گیا تو کوئی سرمایہ کار ریاست کا رخ نہیں کرینگے ۔