حیدرآباد 27 فبروری ( آئی این این ) چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو کل اتوار کو اپنے کرایہ کے مکان سے فارم ہاوز منتقل ہوجائیں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسٹر نائیڈو بنگلورو سے تعلق رکھنے والے کچھ نجومیوں کے مشورہ پر اپنے کرایہ کے مکان واقع جوبلی ہلز سے فارم ہاوز میں منتقل ہوجائیں گے ۔ مسٹر نائیڈو کا اپنا مکان بھی مرمت کیا جا رہا ہے ۔ سمجھا جاتا ہے کہ مسٹر نائیڈو نے حالیہ عرصہ میں درپیش کچھ مسائل کیلئے اپنے مکان کے واستو کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔