چندرا بابو نائیڈو امراوتی میں اسمبلی کی نئی عمارت کا افتتاح کریں گے

حیدرآباد ۔ یکم مارچ، ( سیاست نیوز) قومی صدر تلگودیشم پارٹی و چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو ریاست کے دارالحکومت امراوتی میں تعمیر کردہ آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی کی نئی عمارت کا افتتاح کریں گے۔ قائد اپوزیشن تمام ریاستی وزراء، ارکان پارلیمان، ارکان اسمبلی، ارکان قانون ساز کونسل کے علاوہ راجدھانی امراوتی کے کسانوں  اور تمام عہدیداروں کو دعوت نامے روانہ کردیئے گئے  جبکہ سی آر ڈی اے جاریہ ماہ یعنی  4 مارچ کو نئی تعمیر شدہ اسمبلی عمارت کو آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی کے عہدیدروں کے حوالے کرے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس 6 مارچ سے شروع ہوگا۔
اس مجوزہ بجٹ اجلاس میں تمام تر انتظامات مکمل کرلیئے گئے ہیں اور آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی کا مکمل اسٹاف حیدرآباد سے امراوتی منتقل ہوکر بجٹ اجلاس کی تیاریوں میں مصروف ہے۔