چندرا بابو نائیڈوسے علی اکبر ناطق نوری کی بات چیت

حیدرآباد۔یکم جون ( پی ٹی آئی ) ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر علی اکبر ناطق نوری نے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹکنالوجی ‘ کانکنی زراعت اور جہاز رانی کے بشمول کئی شعبوں میں ایران کو آندھراپردیش کے ساتھ کام کرنے اور سرمایہ کاری سے دلچسپی ہے ۔ آقائی علی اکبر ناطق نوری نے آج یہاں سکریٹریٹ پہنچ کر آندھراپردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کی ۔ ایران اور ہندوستان کے مابین مختلف شعبوں میں باہمی تعاون و اشتراک کا حوالہ دیا اور کہا کہ ریاست آندھراپردیش کے ساتھ بھی ان کا ملک مختلف شعبوں میں کام کرنے کا خواہاں ہے ۔ چندرا بابو نائیڈو نے ناطق نوری سے کہا کہ آندھراپردیش قدرتی وسائل سے مالا مال ہے ۔ ساحلی علاقوں سے جہاز رانی کی سہولت ہیں اور یہاں قدرتی گیس اور پٹرولیم کی کمپنیاں ہیں اور اس ریاست میں سرمایہ کاری کے وسیع تر مواقع ہیں ۔